Blogger Tricks

صفت ایمان

اعوذ بالله من الشيطان الرجيم،
بسم الله الرحمن الرحيم

صفت ایمان


ایمان مجمل یہ ہے 

اٰمَنٰتُ بِاللّٰہِ کما ھُوَ بِاَسمَآئِہِ وَصِفَاتِہِ وَ قَبِلتُ جَمِیعَ اَحکَامِہِ

" میں اللّٰہ پر ایمان لایا جیسا کہ وہ اپنے ناموں اور صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نےاس کے تمام احکام قبول کئے" 




ایمان مفصل یہ ہے


اٰمَنتُ بِاللّٰہِ وَ مَلئِکَتِہِ وَ کُتُبِہِ وَ رَسُلِہِ وَ لیَومِ الاٰخِرِ وَ القَدِر خَیرِہِ وَ شَرِّہِ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالبَعثِ بَعدَالمَوتِ 

" میں اللّٰہ تعالیٰ پر اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ اچھی اور بری تقدیر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لایا "


ایمان مفصل میں جن سات چیزوں کا ذکر ہوا ہے ان پر ہر مسلمان کو ایمان لانا ضروری ہے اور وہ سات چیزیں یہ ہیں-

1. اللّٰہ تعالٰی پر ایمان لانا ۔ 
2. اس کے فرشتوں پر ایمان لانا ۔ 
3. اللّٰہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا ۔ 
4. اس کے رسولوں پر ایمان لانا ۔ 
5. یومِ آخرت پر ایمان لانا ۔ 
6. تقدیر کا منجانب اللّٰہ ہونا ۔ 
7. موت کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان لانا ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں